کارکنان مسلم لیگ(ن)کی جماعت کا اثاثہ ہیں انہیں فی الفور جماعتی عہدوں پر ایڈجسٹ کیا جائے‘مرزا آصف مغل

جمعہ 20 اکتوبر 2017 13:21

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء)ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم لیگ(ن)مرزاآصف مغل نے کہا کہ صدرجماعت مسلم لیگ(ن)و وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان ممبران اسمبلی،وزراء کرام جن کے فوٹوں اور ناموں سے فاروڈ بلاک بنانے کی خبریں شائع ہوئی وضاحت طلب کریں مسلم لیگ(ن)کے ٹکٹ پر جیتنے والے اور اقتدار کا سٹیٹس انجوائے کرنے والے وزراء کرام وممبران اسمبلی کا خبر شائع ہونے کے بعد خاموش رہنا کیا پیغام دیتا ہے صدرجماعت مسلم لیگ(ن)راجہ فاروق حیدرخان ان سے اپرٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر نوٹس لیتے وہئے وضاحت طلب کریں ان خیالات کا اظہار ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم لیگ(ن)مرزاآصف مغل نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ کارکنان مسلم لیگ(ن)کی جماعت کا اثاثہ ہیں انہیں فی الفور جماعتی عہدوں پر ایڈجسٹ کیا جائے تاکہ وہ بھی حکومت کا حصہ بن سکیں۔