ہٹیاں بالا سے ایک چھوٹے ملازم کو فارغٖ کرنے کے بعد مظفرآباد کے علاقے شنوائی سے ایک نائب قاصد کو ہٹیاں بالا میں تعینات کردیا گیا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 13:21

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء)مسلم لیگ(ن)کے مرکزی راہنماء راجہ توفیق احمدخان نے کہا کہ ہٹیاں بالا سے ایک چھوٹے ملازم کو فارغٖ کرنے کے بعد مظفرآباد کے علاقے شنوائی سے ایک نائب قاصد کو ہٹیاں بالا میں تعینات کردیا گیا ہے جوکہ ہٹیاں بالا کی عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان اس معاملہ کا نوٹس لیں بصورت دیگر ان کے خلاف ایک بڑی تحریک کا آغاز کریں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو وضاحت پیش کریں کہ انہوں نے کس قانون کے تحت ہٹیاں بالا میں نائب قاصد مظفرآباد شنوائی سے تعینات کیا کیا ہٹیاں بالا میں دولاکھ تیس ہزار آبادی میں ایک ہی آدمی بھی نہیں ملا جوکہ نائب قاصد تعینات نہ ہوسکے ۔