پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہٹیاں بالا آئے نمانئدگان ڈان بن گئے
تازہ ترین : 1

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہٹیاں بالا آئے نمانئدگان ڈان بن گئے

کلب ممبران اور کھلاڑیوں کے ساتھ نارواسلوک ،بدتمیزی،گالم گلوچ قومی شناختی کارڈ اٹھا کر پھینک دیئے

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اکتوبر2017ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہٹیاں بالا آئے نمانئدگان ڈان بن گئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ہٹیاں بالا آئے سکرونٹی ٹیم کے نمائندگان کی کلب ممبران اور کھلاڑیوں کے ساتھ نارواسلوک ،بدتمیزی،گالم گلوچ قومی شناختی کارڈ اٹھا کر پھینک دیئے عرصہ پچاس سال سے کرکٹ کے لیئے دن رات ایک کرنے والوں اور ہٹیاں بالا سمیت آزادکشمیر بھر میں کرکٹ کے فروغ کے لیئے کام کرنے والے اعلی شخصیات ماہرین کرکٹ کو بھی نہ بخشا نازیبا گالم گلوچ کی گئی پاکستان کرکٹ بورڈ کے نمائندگان جن کے نام نوعالم،عالم گیر ودیگر بے نام نمائندوںنے قومی شناختی کارڈ اٹھا کر پھینک دیئے عوام علاقہ ہٹیاں بالا،کرکٹ کلب ممبران،کھلاڑیوں نے کہا کہ ان کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں عہدوں سے برطرف کیا جائے بصورت دیگر مشاورت کے بعد ان کے خلاف عزت ہتک کا دعوی کرنے کے بعد احتجاجی جلوس نکالاجائے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 20/10/2017 - 13:21:33

اپنی رائے کا اظہار کریں