خادم کسان پیکج کے تحت تین ہزارایکڑ اراضی پر ٹنل کی تنصیب پر پچاس فیصد اعانت کی فراہمی کا پروگرام شروع

ٹنل فارمنگ سے کھیرا، شملہ مرچ اور کریلوں سمیت دیگر سبزیوں کی پیداوار کو فروغ ملے گا‘ ترجمان محکمہ زراعت

جمعہ 20 اکتوبر 2017 13:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) پنجاب حکومت نے خادم کسان پیکج کے تحت تین ہزارایکڑ اراضی پر ٹنل کی تنصیب پر پچاس فیصد اعانت کی فراہمی کا پروگرام شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاکہ ٹنل فارمنگ سے کھیرا، شملہ مرچ اور کریلوں سمیت دیگر سبزیوں کی پیداوار کو فروغ ملے گا۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت پنجاب آبپاشی کے قطراتی نظام پر بھی 60فیصد اعانت دے رہی ہے۔ترجمان نے کہاکہ حکومت نے مقامی کسانوں کے مالی مفادات کے تحفظ کیلئے ٹماٹر کی درآمد پر پابندی عائد کی ہے۔