حکومت کے ٹھوس اقدامات کے نتیجے میں قومی معیشت مستحکم ہورہی ہے‘ اسحاق ڈار

بھرپور کوششوں کے باعث چین پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کررہاہے ‘ وزیر خزانہ

جمعہ 20 اکتوبر 2017 13:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے کئے گئے ٹھوس اقدامات کے نتیجے میں قومی معیشت مستحکم ہورہی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2013ء کے مقابلے میں آج ملکی معیشت کہیں بہتر ہے۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومت نے بجلی کے بڑے پیداواری منصوبے شروع کئے جن سے ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر بڑی حد تک قابو پانے میں مدد ملی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ حکومت کی بھرپور کوششوں کے باعث چین پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کررہاہے اور ملک میں کئی موٹرویز پرتعمیراتی کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :