اسٹیج ڈرامہ ’’ہن تے مزہ آئے گا ‘‘ میں شاندار پرفارمنس پر سونیا چوہدری کو اداکار شاہد نوشاد کی جانب سے دو ہزار روپے کا انعام

جمعہ 20 اکتوبر 2017 13:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) الحمراء ہال ll میں جاری نمائش اسٹیج ڈرامہ ’’ہن تے مزہ آئے گا ‘‘کے دوران اداکار شاہد نوشاد کی جانب سے اداکارہ سونیا چوہدری کو شاندار پرفارمنس پردو ہزار روپے کا انعام دیا گیا۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ ڈرامہ پروڈیوسر آصف راہی کا اسٹیج ڈرامہ ’’ ہن تے مزہ آئے گا ‘‘ الحمراء ہال llمیں جاری تھا ،ڈرامہ کے دوران اداکارہ سونیا چوہدری نے دلکش پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے ڈرامہ بینوں سے بھرپور داد حاصل کی جبکہ دیگر فنکاروںنے بھی اداکارہ کی عمدہ پرفارمنس پر دل کھول کر انہیں داد دی ۔

اس موقع پر سینئر مزاحیہ اداکار شاہد نوشاد نے اداکارہ سونیا چوہدری کو 2ہزارروپے انعام دیا ۔ اس حوالے سے سونیا چوہدری کا کہنا ہے کہ مجھے آج تک جتنے بھی انعام ملے ہیں وہ سب میں نے نام کے ساتھ فریم کرواکے ڈرائنگ روم میں سجا رکھے ہیں ۔