ڈاکٹر اجمل ملک کے ساتھ شالیمار تھیٹر میں مسلسل چھٹا اسٹیج ڈرامہ کر رہی ہوں ‘ ماہ نور

نمبر ون ہونے پر یقین نہیں رکھتی جو بھی اچھا پرفارم کرتا ہے اس کو ضرور داد دیتی ہوں‘ اداکارہ

جمعہ 20 اکتوبر 2017 13:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) معروف اداکارہ ماہ نور نے کہا ہے کہ ڈرامہ رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک کے ساتھ کام کر کے ہمیشہ تسکین ہوتی ہے ،ڈاکٹر اجمل ملک میں وہ تمام خوبیاں موجود ہیں جو ایک رائٹر و ڈائریکٹر میں ہونی چاہئیں اور میں ان کے ساتھ شالیمار تھیٹر میں مسلسل چھٹا ڈرامہ کررہی ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریہرسل کے دوران اداکاروں کو سکرپٹ کے مطابق ایک ایک لائن یاد کرواتے ہیں اور فٹ ورک کا استعمال کیسے کیا جاتا ہے اس کے بارے میں بھی وہ اداکاروں کو بتاتے ہیں ان کے ساتھ کام کر کے میں نے بہت اچھی چیزیں سیکھی ہیں جو مستقبل میں میرے کام آئیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ میں نمبر ون ہونے پر یقین نہیں رکھتی جو بھی اداکار اچھا پرفارم کرتا ہے اس کو ضرور داد دیتی ہوں۔ ماہ نور نے کہا کہ میں نے اپنی غلطیوں سے اصلاح کی ہے اورا ٓج ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھاتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے شوبز سے کسی سے بھی جیلسی نہیں کیونکہ میری تمام توجہ صرف اپنے فن کی جانب مرکوز ہے ،فالتو چیزوں کیلئے میرے پاس وقت نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ بعض لوگوںنے میری شرافت سے فائدہ اٹھا کر مجھے دلی ٹھیس پہنچائی جن کو میں کبھی نہیں بھول کرسکتی ۔

متعلقہ عنوان :