بھارتی نغمہ نگار ،کمپوزر جسپال سنگھ کے ساتھ البم میں گانا ریکارڈ کرواکے انتہائی خوشگوار تجربہ ہوا‘ فرحانہ ارشد

جلد لندن میں ہونے والے میوزیکل شو میں حصہ لینے کیلئے روانہ ہونگی ،چھ شوز پیش کئے جائیں گے ‘ گلوکارہ کی گفتگو

جمعہ 20 اکتوبر 2017 13:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) گلوکارہ فرحانہ ارشد نے کہا ہے کہ بھارتی نغمہ نگار اور کمپوزر جسپال سنگھ کے ساتھ ان کی البم میں گانا ریکارڈ کرواکے انتہائی خوشگوار تجربہ ہوا ،اس میوزیک البم میں میرے علاوہ نامور گلوکار شامل ہیں ، میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ مجھے بڑے گلوکاروں کیسا تھ البم میں پرفارم کرنے کا موقع ملا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ’’ ہنجو ‘‘کے نام سے میوزیکل البم میں میں نے اپنی بھرپورصلاحتیں استعمال کی ہیں اور مجھے یقین ہے کہ یہ البم پاکستان اور بھارت میں ریکارڈ بزنس کرے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ جلد لندن میں ہونے والے میوزیکل شو میں حصہ لینے کیلئے روانہ ہونگی جہاں ان کے چھ شوز پیش کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :