خیبرپختونخوا سائیکلنگ چمپئن شپ (کل)سے شروع پشاور میں شروع ہوگی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 13:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ ا ٓفیئرز کے تعاون سے دو روزہ خیبرپختونخوا سائیکلنگ چمپئن شپ 22 اکتوبر سے شروع پشاور میں شروع ہوگی، چمپئن شپ کا افتتاح پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سید اظہر علی شاہ کریں گے جبکہ چمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں صوبائی وزیر کھیل محمود خان اور سیکرٹری سپورٹس ارق خان کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے، خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثاراحمد خان نے بتایا کہ چمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چمپئن شپ میں سات ڈویژن کے مرد کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں پشاور، مردان ، کوہاٹ، مالاکنڈ، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اور ہزارہ ڈویژن شامل ہیں، چمپئن شپ کا افتتاحی تقریب22 اکتوبر کو صبح نو بجے نادرن بائی پاس رنگ روڈ پر ہوگی، انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں تین کیٹیگریز کے مقابلے ہونگے جس میں انفرادی ٹائم ٹرائلز، ٹیم ٹرائلز اور سکریچ روڈ ریس شامل ہیں، چمپئن شپ میں انفرادی ٹائم ٹرائلزاور ٹیم ٹرائلز 14 ، 14 کلومیٹر ریس ہونگی جبکہ 23 اکتوبر کو 28 کلومیٹر محیط سکریچ روڈ ریس منعقد ہوگی۔