نیوزی لینڈ کی ٹیم اور انڈین بورڈ پریذیڈنٹ الیون کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ (کل) کھیلا جائیگا

ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ یکم نومبر، دوسرا میچ 4 نومبر ،ْ تیسرا اور آخری میچ 7 نومبر کو کھیلا جائے گا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 13:20

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) نیوزی لینڈ کی ٹیم اور انڈین بورڈ پریذیڈنٹ الیون کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 22اکتوبر کو کھیلا جائیگا شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 22 اکتوبر، دوسرا 25 جبکہ تیسرا اور آخری میچ 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ یکم نومبر، دوسرا میچ 4 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 7 نومبر کو کھیلا جائے گا۔