ویرات کوہلی کی جانب سے تعریف پر محمد عامر بھی پیچھے نہ رہے ،ْکوہلی کو دور حاضر کا بہترین بلے باز قرار دیدیا

کوہلی کے ساتھ انڈر 19 سے کھیل رہا ہوں، ان سے بہت اچھی انڈر اسٹینڈنگ ہے ،ْ بیان

جمعہ 20 اکتوبر 2017 13:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی تعریف کا جواب دیتے ہوئے انہیں بھی دورِ حاضر کا بہترین بلے باز قرار دے دیا۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے گزشتہ دنوں ایک ٹی وی شو میں یہ اعتراف کیا تھا کہ پاکستان کے محمد عامر دنیا کے مشکل ترین بولر ہیں۔ویرات کوہلی کی جانب سے تعریف کرنے پر محمد عامر نے بھی ایک قدم آگے بڑھ کر ان کی تعریف کا جواب دیا اور کہا کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی ایک اچھے، ان کے پسندیدہ اور کامیاب بیٹسمین ہیں، ان کے سامنے بولنگ کرنا ہمیشہ چیلنج ہوتا ہے۔

محمد عامر نے کہا کہ کوہلی کے ساتھ انڈر 19 سے کھیل رہا ہوں، ان سے بہت اچھی انڈر اسٹینڈنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ کوہلی کو ہدف کے تعاقب میں کمال مہارت حاصل ہے، اگر آپ نے انہیں ایک موقع دیا تو وہ میچ آپ کی پہنچ سے دور لے جائیں گے ،ْجیسا انہوں نے ڈھاکا میں ایشیاء کپ کے دوران بھی کیا تھا۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر کے مطابق کوہلی کا بیٹ بہت پسند ہے اور جب بھی ان سے مانگا انہوں نے دیا، بعض اوقات بغیر مانگے ہی بیٹ دیا۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر کے مطابق کوہلی سے اچھی دوستی ہے اور ان کی تعریف سے اعتماد ملتا ہے تاہم ٹف بیٹسمین کیلئے ٹف بننا پڑتا ہے کیونکہ میدان میں کوئی دوستی نہیں ہوتی ہر کھلاڑی اپنی ٹیم کے لیے جان مار رہا ہوتا ہے اس لیے کوہلی کو فوری آؤٹ کرنے کا پلان ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :