کرن کلب فٹ بال ٹورنامنٹ ،ْاسلام آباد اکیڈمی کلب نے مہران کلب کو ہرا دیا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 13:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء)کرن کلب فٹ بال ٹورنامنٹ میںاسلام آباد اکیڈمی کلب نے اسلام آباد کی کئی بار چمپئن رہنے والی مہران کلب کو4-2 پنلٹی ککس سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے، آئی ٹن گرائونڈ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے ایک اہم میچ میں مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں، میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا اور دونوں ٹیموں کو پانچ، پانچ پنلٹی ککس دیئے گئے،اسلام آباد اکیڈمی کلب نے پنلٹی ککس پرچار گول جبکہ مہران کلب نے دو گول کئے، اسی طرح اسلام آباد اکیڈمی کلب نی4-2 پنلٹی ککس سے میچ جیت کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ،ْمیچ کمشنر کے فرائض راجہ مسعود نے انجام دیئے،ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر سابق انٹرنیشنل فٹ بالر حاجی عبدالستار نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 24 ٹیمیں ناک آئوٹ سسٹم پر حصہ لے رہی ہیں جن کو چھ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ۔