سرفراز کی ڈانٹ ڈپٹ سے مزید اچھا پرفارم کرنے کا موقع ملتا ہے، حسن علی

خوشی ہے سری لنکن ٹیم لاہور میں تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے جارہی ہے ،ْ انٹرویو

جمعہ 20 اکتوبر 2017 13:20

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) قومی کرکٹ ٹیم کے میڈیم پیسر حسن علی نے کہا ہے کہ کپتان سرفراز احمد کا وکٹ کے پیچھے سے چلانا اور ڈانٹ ڈپٹ ان کا نیچرل انداز ہے جس سے ریلکس نہیں ہوتا بلکہ مزید اچھا پرفارم کرتا ہوں۔ پاکستان کی طرف سے کم میچز میں وکٹوں کی نصف سنچری بنانے والے ریکارڈ ہولڈر بولر حسن علی نے ایک انٹرویومیں اس وقت ان پر بولنگ کی ذمہ داریاں زیادہ ہیں اور وہ بھرپور فارم میں بھی ہیں جسے برقرار رکھنے کیلئے فٹنس پر بہت زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیم فاسٹ بولر نے کہا کہ کپتان سرفراز احمد وکٹوں کے پیچھے سے چلاتے ہوئے ڈانٹتے نہیں بلکہ حوصلہ بڑھاتے ہیں ،ْجب میں تھوڑا ریلیکس ہوتا ہوں تو وہ کہتے ہیں فوکس کرو، تگڑے ہوجاؤ جس سے مجھے حوصلہ ملتا ہے۔حسن علی کا کہنا تھا کہ لاہور میں ورلڈ الیون کے خلاف کھیلے گئے میچ میں لاہوریوں کا سیلاب امڈ آیا تھا جس کے بعد ابوظہبی کے سنسان میدان میں سری لنکا کے خلاف میچ کھیلا تو اس وقت لاہوری تماشائیوں کی کمی کو بہت شدت سے محسوس کیا۔حسن علی نے کہا کہ خوشی ہے کہ سری لنکن ٹیم لاہور میں تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے جارہی ہے اور اپنے ہوم گراؤنڈ پر پرفارم کرنے کے لئے بہت بے تاب ہوں۔

متعلقہ عنوان :