سعودی عرب ، اے ٹی ایم لوٹنے کی کوشش ناکام ، ایک شخص گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 20 اکتوبر 2017 13:18

سعودی عرب ، اے ٹی ایم لوٹنے کی کوشش ناکام ، ایک شخص گرفتار
جدہ ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 19اکتوبر 2017ء ) سعودی پولیس نے اے ٹی ایم میں چوری ہونے سے قبل ہی ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ ریجنل پولیس کے ترجمان نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جدہ میں گشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے ایک مشکوک شخص کو روکنے کی کوشش کی مگر وہ رکنے کے بجائے گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگیا جس پر اہلکاروں نے اس کا پیچھا کیا اور اسے رکنے پر مجبو رکر دیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم کی گاڑی کی تلاشی لینے پر اس میں سے مخصوص آلات برآمد ہوئے جو بینک ڈکیتی میں استعمال ہو سکتے ہیں ۔ ملزم نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ وہ اے ٹی ایم سے رقم چرانے کا ارادہ رکھتا تھا جس کےلئے وہ مناسب وقت کا انتظار کر رہا تھا اور پولیس کو اپنی جانب آتا دیکھ کر وہ گھبرا گیا اور فرار ہونے کی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہو سکا ۔ ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :