پشاور،فلائنگ کوچ اورٹریلرمیںتصادم ،

دوافرادجاں بحق ،15زخمی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 13:35

پشاور،فلائنگ کوچ اورٹریلرمیںتصادم ،
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) پشاور کے علاقے متنی میں ٹریفک حادثہ میں دوافرادجاں بحق جبکہ 15زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق حادثہ جمعہ کومتنی میںپیش آیاجہاں فلائنگ کوچ اورٹریلر تیزرفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں دوافرادجاں بحق جبکہ 15زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حادثہ مسافروین اورٹریلرکے درمیان تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔ریسکیوٹیموں نے فورًاجائے وقوعہ پرپہنچ کرزخمیوں کوطبی امدادکیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا۔زخمیوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔ہسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :