عمر خراسانی سمیت ہائی ویلیو ٹارگٹس کی ہلاکت میں پاکستانی انٹیلی جنس کا کردار

2روز قبل عمر خا لد کے دوست نے معلومات شیئر کیں ،واہگہ بارڈر،گلشن پارک ،مال روڈ دھماکوں میں ملوث تھا ،پاکستان معلومات پر لشکر اسلام کا باغ ،ٹی ٹی پی کے حافظ سعید ،سجنااور شاہد اللہ ،عمر نارے مارے گئے، نقل معلومات ہیومن انٹیلی جنس نیٹ ورک کے ذریعے ملیں پاکستان میں حملے بھی نا کام بنائے ،ڈروان حملوں میں ہلاک دہشتگر داے پی ایس ،پاچا خان یونیورسٹی اور بڈھ بیر ایئر بیں حملوں میں ملوث تھے ۔

جمعہ 20 اکتوبر 2017 13:05

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20اکتوبر2017ء ) : جماعت الاحرار دہشت گرد کے سربراہ عمر خالد خراسانی کی امریکن ڈرون حملوں میں ہلاکت پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی کی انتہائی درست اور قابل عمل معلومات کے نتیجے میں ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے اعلی انٹیلی جنس ایجنسی نے امریکیوں سے خراسانی کی نقل و حرکت سے متعلق قابل عمل اور انتہائی درست انٹیلی جنس نے معلومات شیئر کیں ۔

قومی اخبار کے ذرائع کے مطابق جس کے نتیجے میں ہائی ویلیو ٹارگٹ کو افغان کے صوبے پکتیا میں ہلاک کیا گیا ۔

(جاری ہے)

امریکیوں کے ساتھ2 دن پہلے بھی معلومات شیئر کی گیں جب اس بات کی تصدیق کر لی گئی کہ دہشگرد گروپ کا سربراہ بھی اسی علاقے میں موجود ہے عمر خالد خراسانی کی جماعت الاحرار نے واہگے بارڈر لاہور پر نومبر 2014،مارچ میں 2016میں گلشن پارک لاہور اور فروری 2017 کو مال روڈ پر 3خوفناک دھماکے ہوئے ۔جبکہ 2016میں ٹی ٹی پی مہمند کا کمانڈر خان سید محسود بھی عرف سجنا خوست میں ڈرون حملے میں مارا گیا تھا اور پھر اگست 2016ء میں ٹی ٹی پی کا سابق کمانڈر اور افغانستان میں داعش کی بنیاد رکھنے والا کمانڈر حافظ سعید خان ننگر ہار میں ڈرون حملے میں ہلاک کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :