ایران کے جوہری معاہدے پر عمل پیرا رہیں گے،یورپی یونین

جمعہ 20 اکتوبر 2017 13:33

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) یورپی یونین کے رہنمائوں نے عالمی طاقتوں اور ایران کے مابین طے پانے والی جوہری معاہدے کی مکمل حمایت کرنے کا اعادہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق یورپی رہنمائوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شدید مخالفت کے باوجود امریکی کانگریس 2015 ء میں طے پانے والے اس معاہدے کو ختم ہونے سے بچا لے گی تاہم ساتھ ہی ان رہنمائوں نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کا باعث بننے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ برسلز میں ملاقات کے بعد یورپی رہنمائوں کے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ یورپ اس جوہری معاہدے پر کاربند رہے گا۔

متعلقہ عنوان :