سعودی عرب میں نیا ٹریفک سسٹم نافذ کرنے کا اعلان

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 20 اکتوبر 2017 12:55

سعودی عرب میں نیا ٹریفک سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
ریاض ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 19اکتوبر 2017ء ) سعودی عرب میں نئے ٹریفک قوانین کے نافذ ہونے کا اعلان کر دیا گیا ۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نئے ٹریفک قوانین کی فہرست مندرجہ ذیل ہے : 1۔ پینٹنگ کی ہوئی یا پھر ایسی تمام گاڑیاں جنکی مرمت کر کے اصلی شکل بدل دی گئی ہو بند کر دی جائیں گیں۔ 2 ۔ شیڈڈ یا ایسی گاڑیاں جنکے شیشوں سے گاڑی کے اندر نہ دیکھا جا سکتا ہو ، انکو دو دن کے لیے بند کر دیا جائے گا اور ڈرائیور کو 400 سعودی ریال جرمانہ کیا جائے گا۔

3 ۔ گاڑی چلاتے ہوئے کہیں اور دھیان ہونے یا فون پر مصروف ہونے کی صورت میں 500 ریال جرمانہ کیا جائے گا ، 5 دن کے لیے گاڑی بند کر دی جائے گی اور ڈرائیور کو 24 گھنٹے کے لیےجیل کی ہواکھانی پڑے گی۔ 4 ۔ مندرجہ بالا خلاف ورزیاں سال میں دودفعہ دہرانے پر 1800 ریال جرمانہ ہوگا ، 6 دن جیل کی سزا اور ڈرائیونگ لائسنس ایک سال کے لیے واپس لے لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

5 ۔ ڈرائیور یا ساتھ بیٹھے ہوئے دوسرے مسافروں کے سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 400 ریال جرمانہ ہو گا۔ 6 ۔ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے پر 500 ریال جرمانہ ہو گا اور دو دن کے لیے گاڑی ضبط کر لی جائے گی۔ 7 ۔ 1 ماہ کے اندر حد رفتار کی تین دفعہ خلاف ورزی کرنے پر لائسنس ضبط کر لیا جائے گا۔ 8 ۔ ہجوم والی جگہوں پر گاڑی پارک کرنے پر 300 ریال جرمانہ ہو گا۔ 9 ۔ سب سے آخر پر اور سب سے ذیادہ اہم اگر آپ سگنل سے گاڑی دائیں جانب موڑ رہے ہیں اور سگنل ریڈ ہو گیا ہے تو گاڑی کو روک دیں، آگے مت بڑھیں ۔ اس سے پہلے سعودی عرب میں اسے خلاف ورزی نہیں مانا جاتا تھا۔ لیکن اب سے جیسے ہی سگنل ریڈ ہو گاڑی روک دیں نہیں تو آپ پر ٹریفک قانون 50/1/50 کی خلاف ورزی کرنے کی دفعہ لگے گی۔

متعلقہ عنوان :