بغیر اجازت کے دوسری شادی کرنے والوں کو پورے سال کی سزا ہوا کرے گی ،سپریم کورٹ

جمعہ 20 اکتوبر 2017 12:53

بغیر اجازت کے دوسری شادی کرنے والوں کو پورے سال کی سزا ہوا کرے گی ،سپریم ..
لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 19اکتوبر 2017ء ):سپریم کورٹ نے پہلی بیوی کو بتائے بغیر دوسری شادی کرنے والوں کو پورا سال سزا دینے کا حکم دے دیدیا ۔تفصیلات کے مطابق اشتیاق نامی آدمی کو عدالت کی جانب سے پہلی بیوی کو بتائے بغیر دوسری شادی کرنے پر ایک ماہ کی قید سنائی تھی جس پر اشتیاق سزا کم کروانے کے لیے سپریم کورٹ پہنچ گیا ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے اشتیاق کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے اس کی سزاکو بڑھا کے ایک سال کر دیا گیا ۔

اس موقع پر عدالت کا کہنا تھا کہ یہ پہلی بیوی کے حقوق کا معاملہ ہے لہذا عدالت بغیر اجازت کے دوسری شادی کرنے والوں کوپورے سال کی سزا سنائے ۔اس موقع پر قانونی ماہرین کا کہنا تھا کہ اسلام میں 4شادیوں کی اجازت ضرور ہے مگر دوسری شادی کی اجازت انصاف کے تقاضے پورے کرنے پر ہے جبکہ چھپ کے دوسری شادی کرنے والا انصاف کے تقاضے پورانہیں کر پاتا اس لیے ایسا قاعدہ وضع کیا گیا ہے ۔