فلم ’’ دی ہنگری ‘‘ خواتین کے مسائل سے متعلق ہے، بورنیلا چترجی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 13:30

فلم ’’ دی ہنگری ‘‘ خواتین کے مسائل سے متعلق ہے، بورنیلا چترجی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) بالی وڈ ہدایتکار بورنیلا چترجی نے کہا ہے کہ ان کی فلم ’’ دی ہنگری ‘‘ خواتین کے مسائل سے متعلق فلم ہے جو بہت کم فلموں میں دکھائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکارہ بورنیلا چترجی نے کہا ہے کہ یہ فلم ولیم شیکسپیئر کے ناول ٹائٹس اینڈرونیکس سے ماخوذ ہے جس کی عکسبندی نئی دہلی میں کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی کہانی 2 شاہی کاروباری خاندانوںکے گرد گھومتی ہے ۔ فلم میں نصیر الدین شاہ ،ٹسکا چوپڑا ،انٹونیو آکیل اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :