مصباح کے اعتراض پر کرکٹرز کو پچ سازی کی تربیت دینے کی تجویز سامنے آگئی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 13:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) سابق کپتان مصباح الحق کی جانب سے کرکٹرز کو پچ سازی کی تربیت دینے کی تجویز سامنے آگئی۔سابق کپتان معین خان کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر کرکٹ کی بہتری کیلیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں لیکن گرائونڈزکے حوالے سے کمزوریاں سامنے آرہی ہیں۔

(جاری ہے)

خاص طور پر پچز کے معاملے میں بہت سے مسائل سامنے آرہے ہیں، ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ کیوریٹرز کی تنخواہیں بہت کم ہیں، چند ایک تو معاشی مشکلات پر قابو پانے کیلیے دوسری نوکری بھی کرنے پر مجبور ہیں۔

اقبال قاسم نے کہا کہ کرکٹرز پچز کے حوالے سے مسائل جانتے اور اپنے تجربے کی بناپر بہتر پلاننگ کرسکتے ہیں، وقت آگیا ہے کہ کرکٹ کا عملی تجربہ رکھنے والے کھلاڑی اس شعبے میں آئیں۔ ان کو پچ سازی کی ٹریننگ دینے سے پاکستان کرکٹ کے مسائل میں کمی آسکتی ہے۔یاد رہے کہ قائد اعظم ٹرافی میں وکٹوں کی جھڑی لگنے پرسابق کپتان مصباح نے ناہموار پچز کو ہدف تنقید بنایا تھا۔

متعلقہ عنوان :