سویٹزر لینڈ کے وفد کا اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کا دورہ

جمعہ 20 اکتوبر 2017 13:27

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) سویٹزر لینڈ کے ایک وفدنے اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کا دورہ کیا اور پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان اور فیکلٹی ارکان سے ملاقات کی۔وفد کی سربراہی ڈاکٹر سٹیفنی بری کررہے تھے۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان نے مہمانوں کا استقبال کیا اور انہیں اسلامیہ کالج کے بارے میں تفصیلی طور پرآگاہ کیا۔ یونیورسٹی رجسٹرار ،پروفیسر ڈاکٹر توقیر عالم اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفد نے باٹنی میوزیم، لائبریر ی اور صدسالہ پرانی مسجد کا معائنہ کیا۔وفدنے ادارے کی تاریخ اورآثار قدیم کو محفوظ بنانے کی یقین دہانی کرائی۔بعد ازیں مہمانوں کو تحائف بھی پیش کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :