منفرد اداکاری کی وجہ سے پاکستانی ڈرامے دنیا میں مقبول ہو رہے ہیں ‘ صباء قمر

جمعہ 20 اکتوبر 2017 13:22

منفرد اداکاری کی وجہ سے پاکستانی ڈرامے دنیا میں مقبول ہو رہے ہیں ‘ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) نامور ماڈل واداکار صباء قمر نے کہا ہے کہ منفرد اداکاری کی وجہ سے پاکستانی ڈرامے دنیا میں مقبول ہو رہے ہیں ‘ہمیشہ میرٹ کو تر جیح دیتی ہوں یہی میری کا میابی کا راز بھی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو کے دوران صباء قمر نے کہا کہ میں میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ ڈراموں میں ایسا اصلاحی کام کر وں جس سے ہمارے معاشرے کو درپیش مسائل کے حوالے سے لوگوں کو کچھ سبق حاصل ہوسکے ۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اگر ہم صبر وتحمل سے کام لیں تو زندگی میں ناکا میوں کی بجائے زیادہ سے زیادہ کا میابیاں حاصل کیں جاسکتیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان میں اداکاری کے شعبہ میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے اور ہمارے ڈرامے بھارت سمیت پوری دنیا میں مقبول ہو رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :