اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ہو گی، زارا اکبر

جمعہ 20 اکتوبر 2017 13:22

اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ہو گی، زارا اکبر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) اداکارہ زارا اکبر خود کوغیرمحفوظ سمجھنے لگیں۔کہتی ہیں اگر انھیں کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی ہوگی۔

(جاری ہے)

پریس کلب لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کلچرل ونگ کی نائب صدر اداکارہ زارا اکبر نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی قریبی ساتھی فوزی علی کاظمی سے ان کی جان کو خطرہ ہے۔ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ زارا اکبر نے کہا کہ اگر انھیں اور ان کے بیٹے کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار پاکستان پیپلز پارٹی ہوگی۔ اداکارہ کاکہنا تھا اگر ان کی پارٹی انھیں سیکیورٹی دیتی ہے تو وہ ان کی شکرگزار ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :