قومی کانگریس میں صدر شی کی رپورٹ سیاسی ڈیکلریشن اور لائحہ عمل ہے،وزیر اعظم چین

جمعہ 20 اکتوبر 2017 13:07

قومی کانگریس میں صدر شی کی رپورٹ سیاسی ڈیکلریشن اور لائحہ عمل ہے،وزیر ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے ایک مباحثے میں چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی ) کی 19ویں قومی کانگریس کی روح اور نئے دور کیلئے چینی خصوصیات والی اشتراکیت کے بارے میں صدر شی جن پھنگ کے خیالات پر پوری طرح بروئے کار لانے کا وعدہ کیا ، لی کی چیانگ نے جو سی پی سی کی 18ویں مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو مجلس قائمہ کے رکن بھی ہیں ، گوانگ شی جوانگ خود مختار علاقے کے مندوبین کے ساتھ بحث و تمحیص میں حصہ لیا۔

چینی میڈیا کے مطابق انہوں نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی جس کے شی جنرل سیکرٹری ہیں کی بھرپور پاسداری اور اس کی متحدہ قیادت کے عزم کا بھی اظہار کیا ، چین کے صدر شی جن پھنگ نے کانگریس میں جو رپورٹ پیش کی ہے کہ اس نے گذشتہ پانچ برسوں میں کامیابیوں اور تجربات کا خلاصہ پیش کیا گیا ہے اور ہر لحاظ سے قدرے خوشحال معاشرے کی تعمیر میں فیصلہ کن کامیابی کے حصول اور نئے دور کے لئے چینی خصوصیات والی اشتراکیت کے بارے میں شی جن پھنگ کے خیالات کی زبردست کامیابی کیلئے جدوجہد کے بارے میں رہنمائی فراہم کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

چینی وزیر اعظم نے کہا کہ یہ رپورٹ چینی خصوصیات والی اشتراکیت کو نئے دور میں داخل کرنے کے لئے تمام نسلی گروپوں کے عوام اور پارٹی کی ہدایت کیلئے سیاسی ڈیکلریشن اور لائحہ عمل بھی ہے۔لی کی چیانگ نے کہا کہ سی پی سی کی 18ویں قومی کانگر یس کے بعد سے اشتراکی جدیدیت کے علاوہ اصلاحات اور کھلے پن میں کی جانیوالی تاریخی کامیابیاں بنیادی طورپر سی پی سی کی مرکزی کمیٹی جس میں شی کو بنیادی اہمیت حاصل ہے کی مضبوط قیادت کی بدولت ہوئی ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی کمیٹی نے پارٹی اور ملک کے راستوں میں تاریخی تبدیلی کو فروغ دیا ہے ۔ گذشتہ روز مجلس قائمہ کے ایک اوررکن وانگ چائی شان صوبہ ہوان کے وفد کے ساتھ بحث و تمحیص میں شامل ہوئے ۔وانگ نے کہا کہ پارٹی یکے بعد دیگرے کامیابیاں حاصل کرسکتی ہے کیونکہ اس نے مارکسزم کے بنیادی اصولوں کو چینی روایتی ثقافت اور مقامی حالات کی روح نے ضم کیا ہے ۔انہوں نے مندوبین پر زور دیا کہ وہ نئے دور کے خیالات کو دلجمعی سے یاد کریں اور انہیں اپنے کام کے ساتھ مدغم کریں ۔

متعلقہ عنوان :