چین اور پاکستان تعاون پر مبنی شراکت داری کو پارلیمانی سطح تک توسیع دینگے

سینیٹ کے چیئرمین رضا ربانی اور چین کی قومی عوامی کانگریس کے رہنما جانگ پنگ کے درمیان ملاقات میں فیصلہ سی پیک اور بی آر منصوبے کے ذریعے سماجی اقتصادی شراکت داری کو مزید بہتر بنانے کے کافی امکانات ہیں

جمعہ 20 اکتوبر 2017 13:07

چین اور پاکستان تعاون پر مبنی شراکت داری کو پارلیمانی سطح تک  توسیع ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) پاکستان کی سینیٹ کے چیئرمین میاں رضا ربانی اور چین کی قومی عوامی کانگریس کی مجلس کے نائب چیئرمین جانگ پنگ نے سینٹ پیٹرس برگ میں اپنی ملاقات میں تعاون کی اپنی شراکت دار ی کو پارلیمانی سطح تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ، چینی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق طرفین نے باہمی دلچسپی کے متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ، عوامی سطح پر اپنی موجودہ گہری جڑوں والی دوستی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں حکومت کے منتخب نمائندے صدر شی کے مشترکہ تقدیر کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنا کر اپنے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے مل جل کر کام کرسکتے ہیں ،ملاقات میں کہا گیا کہ چین ۔

پاکستان اقتصادی راہداری اور بیلٹ و روڈ منصوبے کے ذریعے دونوں ممالک کی سماجی اقتصادی شراکت داری کو مزید بہتر بنانے کے لئے زبردست امکان موجود ہے،میڈیا رپورٹ کے مطابق جانگ پنگ نے کہا کہ چین’’ کھلی اور مشمولہ ‘‘ تہذیب کی ترقی کیلئے دوسرے ممالک کے ساتھ کام کرنے پر آمادہ ہے، انہوں نے اس بات پر زوردیا کہ تعصب ، محاذ آرائی اور تنازعے کو مشمولیت ، افہام و تفہیم کو تعان میں تبدیل کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے دوسرے ممالک پر زوردیا کہ تکثیریت کا احترام کیا جائے ، اس موقع پر جانگ نے بیلا رس ، روس ، ویتنام اور برازیل کے پارلیمانی رہنمائوں سے بھی ملاقات کی اور باہمی تعلقات اور مقننہ کے تعاون کو بہتربنانے کے بارے میں ان سے تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :