Live Updates

حنیف عباسی نے عمران خان کی منی ٹریل پر مزید اعتراضات اٹھادیے،

عمران خان نے نیازی سروسز کے ہزاروں پائونڈز اپنے گوشواروں میں ظاہر نہیں کیے، غلط بیانی پر آرٹیکل 62ون ایف کا عمران خان پر اطلاق ہوتا ہے،لندن فلیٹ سے ملنے والی رقم عمران خان کا اثاثہ تھی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 13:07

حنیف عباسی نے عمران خان کی منی ٹریل پر مزید اعتراضات اٹھادیے،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) مسلم لیگ(ن) کے رہنما حنیف عباسی نے عمران خان کی منی ٹریل پر مزید اعتراضات اٹھادیے،عمران خان نے نیازی سروسز کے ہزاروں پائونڈز اپنے گوشواروں میں ظاہر نہیں کیے، غلط بیانی پر آرٹیکل 62ون ایف کا عمران خان پر اطلاق ہوتا ہے،لندن فلیٹ سے ملنے والی رقم عمران خان کا اثاثہ تھی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عمران خان نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، حنیف عباسی نے عمران خان کی منی ٹریل پر مزید اعتراضات اٹھادیے،درخواست میں موقف دائر کیا گیا کہ عمران خان نے کہا کہ آف شور کمپنی لندن فلیٹ کی فروخت سے بنائی،فلیٹ کی فروخت کے بعد بھی نیازی سروسز اکائونٹ میں ٹرانزیکشنز ہوتی رہیں۔

لندن فلیٹ سے ملنے والی رقم عمران خان کا اثاثہ تھی، عمران خان نے جواب میں کہا کہ نیازی سروسز بے وقعت ہوچکی تھی۔ایک لاکھ پائونڈز میں سے صرف 25ہزار وکیل کو ادا ہوئے،نیازی سروسزکے ہزاروں پائونڈ گوشواروں میں ظاہر نہیں کیے گئے،عمران خان دوسروں پر دیانتدار نہ ہونے کا الزام لگاتے ہیں۔غلط بیانی پر آرٹیکل 62ون ایف کا اطلاق ہوتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :