کینیڈین امریکی جوڑے کو پانچ سال تک پاکستان میں یرغمال بنا کر رکھا گیا ۔ سی آئی اے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 20 اکتوبر 2017 12:40

کینیڈین امریکی جوڑے کو پانچ سال تک پاکستان میں یرغمال بنا کر رکھا گیا ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 اکتوبر 2017ء) : امریکی کی خفیہ ایجنسی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) نے کہا کہ کینیڈین امریکی جوڑے کو پانچ سال تک یرغمال بنا کر پاکستان میں رکھا گیا۔ سی آئی اے کے سربراہ نے کہا کہ کینڈین امریکی جوڑا جسے افغان طالبان نے افغانستان سے اغوا کیا تھا ، پانچ سال تک ہرغمالی بن کر پاکستان میں ہی رہا جس کے بعد انہیں گذشتہ ہفتے بازیاب کروالیا گیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ ہفتے افغان طالبان کیؤے چُنگل سے 4 افراد کو بازیاب کروانے کے نتیجے میں آپریشن کے اچھے نتائج آئے۔ پاک فوج اور حکومت کے بیان کے مطابق کینڈین امریکی خاندان کو افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے پر فوری طور پر بازیاب کروا لیا گیا۔ سی آئی اے کے ایک افسر نے نام نہ بتانے کی شرط پر کہا کہ ہمیں ایسا لگا تھا کہ مغوی جوڑے اور ان کے دو بچوں کو حقانی گروپ نے پاکستان کے شمال مغربی علاقہ میں اپنے ہیڈ کوارٹر میں یا اس کے پاسس یرغمال بنا رکھا ہے۔ یاد رہے کہ مغوی خاندان کو 2012 میں افغانستان سے اغواء کیا گیا تھا جس کے بعد پاک فوج نے گذشتہ ہفتے جمعرات کو آپریشن کرکے مغوی خاندان کو کرم ایجنسی سے بازیاب کروا لیا۔

متعلقہ عنوان :