کینڈین ریاست کیوبیک میں خواتین کے نقاب پر پابندی لگا دی گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 20 اکتوبر 2017 12:34

ٹورنٹو( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 19اکتوبر 2017ء ):کینڈین ریاست کیوبیک میں خواتین کے نقاب پر پابندی لگا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق کینیڈین صوبے کیوبیک میں عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب پر پابندی لگا دی گئی۔

(جاری ہے)

کیوبک نیشنل اسمبلی نے اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود عوامی مقامات پر نقاب پہننے پر پابندی کا بل منظور کر لیا۔ بل کے تحت خواتین کو عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے کی اجازت نہیں ہوگی۔یاد رہے کہ یکم اکتوبر سے آسٹریا نے بھی حجاب پر پابندی کر رکھی ہے۔