ریاض شہر میں داخلے کیلئے 10گیٹ بنائے جائیں گے، سعودی ڈویلپمنٹ اتھارٹی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 12:56

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) سعودی دارالحکومت ریاض کی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ شہرمیں داخلے کے لئے 10گیٹ بنائے جائیں گے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاض میںگورنر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے شہر بھر میںخلاف قانون شورومز اور غیر قانونی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لئے ریاض ڈویلپمنٹ اتھارٹی شہرمیں داخلے کے لئے 10گیٹ بنائے گی۔

اس منصوبے کی تفصیل بتاتے ہوئے اتھارٹی میں منصوبہ جات کے مرکز کے سربراہ ابراہیم السلطان نے بتایا کہ ریاض شہر ، قصیم ، دمام ، الخرج اور جدہ کو جوڑنے والی شاہراہوں پر 4 بڑے جبکہ صلبوخ، الجنادریہ، خریص، الحائر، الحوطہ اور دیراب روڈ پر 5 ذیلی اور ایک گیٹ دمام ریلوے اسٹیشن کے بالکل سامنے تعمیر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ریاض کے داخلہ گیٹس جدید ترین خدمات جن میں شہری دفاع ، ایمبولینس، مسجد، طہارت خانے، دکانوں، پٹرول پمپس، ریستوران، چائے خانے، ہوٹل ، سکیورٹی سسٹم شامل ہے ،سے آراستہ ہوں گے جبکہ یہاں سے گزرنے والے ٹرکوں کیلئے متبادل سڑکیں بھی بنائی جائیں گی۔

اتھارٹی کے اجلاس میں النسیم کار شورومز کے معاملات ٹھیک کرنے اور شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تجاوزات ہٹانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :