ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات سرتاج عزیز کی زیر صدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس، 360 ارب روپے کی لاگت کے 31 منصوبے منظور، 342 ارب روپے کی12 منصوبے حتمی منظوری کیلئے ایکنک کوبھجوادیئے گئے

جمعہ 20 اکتوبر 2017 12:49

ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات سرتاج عزیز کی زیر صدارت سنٹرل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی ترقی واصلاحات سرتاج عزیز نے کہاکہ حکومت توانائی کے بحران پر قابوپانے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے جس کی بدولت 2017-18ء میں ملک سے لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا، سی پیک کے تحت توانائی کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جو تکمیل کے مراحل میں ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں 360 ارب روپے کی لاگت کے 31 منصوبے منظور جبکہ 342 ارب روپے کی لاگت کے 12 منصوبے ایکنک کو حتمی منظوری کیلئے بھجوادیئے گئے۔ اجلاس میں توانائی سے متعلق 45 ارب روپے کے منصوبے منظور کئے گئے۔

(جاری ہے)

سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں وزارت توانائی نے بلوچستان مستونگ سپلنجی میں 132 میگاواٹ گرڈ سٹیشن کی تعمیر اور 132 کلو واٹ ایس ڈی ٹی سپلنجی ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کیلئی 69کروڑ 54لاکھ 26 ہزار روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا جسے اجلاس نے منظور کر لیا۔ وزارت توانائی نے اپنا دوسرا منصوبہ تربیلا میں 1410 میگاواٹ بجلی کی فراہمی سے متعلق توسیعی منصوبہ پیش کیا جس کیلئے 4 ارب 52کروڑ 86 لاکھ 50ہزار روپے کی لاگت کا تخمینہ ہے جسے اجلاس نے مزید منظوری کیلئے ایکنک کو بھجوادیا۔

وزارت توانائی نے اپنا تیسرا منصوبہ 500 کلو واٹ لاہور کے شمالی علاقے کے سب سٹیشن کے ساتھ ساتھ ٹرانسمیشن لائن کی تنصیب کا پیش کیا جس کا تخمینہ21 ارب 31 کروڑ 24 لاکھ 6ہزار روپے لگایا گیا جس کا مقصد شمالی لاہور کے علاقے کی بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنا ہے جسے اجلاس نے مزید منظوری کیلئے ایکنک کو بھجوادیا ہے۔ وزارت توانائی کا ایک اور منصوبہ 220 کلو واٹ جمرود سب سٹیشن کے ساتھ ساتھ 220 کلو واٹ ٹرانسمیشن لائن کی اپ گریڈیشن ہے جس کیلئے 2 ارب 45کروڑ 19 لاکھ 9ہزار روپے لاگت پیش کی گئی جسے اجلاس نے منظور کرلیا۔

وزارت توانائی کا ایک اور منصوبہ جمبر کلسٹر میں 1224 میگاواٹ پاور پراجیکٹ کا منصوبہ ہے جس پر لاگت کا تخمینہ 15 ارب 54کروڑ 59لاکھ روپے ہے جسے اجلا س نے مزید منظوری کیلئے ایکنک کو بجھوادیا۔ وزارت توانائی نے ضلع شانگلہ میں 132 کلو واٹ نئے گرڈ سٹیشن کی تعمیر کیلئے 56 کروڑ 14 لاکھ 76ہزار روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا جس کا مقصد تحصیل مارتونگ کے صارفین کیلئے نئے کنکشن دینے، وولٹیج پروفائل کو بہتر بنانے، لائن لاسز کو کم کرنا ہے جسے اجلاس نے منظور کرلیا۔

متعلقہ عنوان :