Live Updates

عمران خان اپنے سیاسی مستقبل سے مایوس ہو کر ملکی معیشت کے حوالے سے مایوسی پھیلا رہے ہیں،

مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے تباہ حال معیشت کو بہتری اور ملک کو ترقی کی جانب گامزن کیا، سی پیک کی بدولت دس سال کے دوران سب سے زیادہ غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی ہے وزیر داخلہ، منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال کی نوجوانوں کے وفد سے گفتگو

جمعہ 20 اکتوبر 2017 12:49

عمران خان اپنے سیاسی مستقبل سے مایوس ہو کر ملکی معیشت کے حوالے سے مایوسی ..
ْاسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) وزیر داخلہ، منصوبہ بندی ترقی واصلاحات احسن اقبال نے کہاہے کہ عمران خان اپنے سیاسی مستقبل سے مایوس ہو کر ملکی معیشت کے حوالے سے مایوسی پھیلا رہے ہیں، دو روز قبل بھی ایک عالمی جریدے نے پاکستان کا شمار دنیا کی پانچ ابھرتی ہوئی معیشتوں میں کیا ہے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے تباہ حال معیشت کو بہتری اور ملک کو ترقی کی جانب گامزن کیا۔

جمعہ کو نوجوانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ورلڈ بنک نے پاکستان کی معیشت میں بہتری لانے پر حکومت پاکستان کی تعریف اور ملک میں جاری سیاسی ابتری کو معیشت کیلئے خطرہ قرار دیا ہے، گذشتہ چار سال کے دوران بار بار معاشی ترقی کا پہیہ جام کرنے کی کوششوں کے باوجود دس سال میں بلند ترین شرح نمو حاصل کرنے میں کامیابی ملی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سٹاک ایکسچینج 53000 پوائنٹس کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی لیکن سیاسی افراتفری کے وجہ سے یہ رجحان برقرار نہ رہ سکا، سی پیک کی بدولت دس سال کے دوران سب سے زیادہ غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان یہ بھی نہیں جانتے کہ قرضوں کو معیشت میں بہتری لانے اور پائیدار ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیا جائے تو اس سے کچھ نقصان نہیں ہوتا، توانائی اور اندرا سٹرکچر کے منصوبوں سے ترقی کے دروازے کھلیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات