حکومت اور نوسیری انتظامیہ کے درمیان اندرون ِ خانہ مشاورت بھی مکمل ہوگئی

حکومتی اور نوسیری مینجمنٹ نے گزشتہ 4روز سے 2سی3گھنٹوں کیلئے دریائے نیلم کا پانی ٹنل میں موڑنے کی پریکٹس شروع کررکھی ہے

جمعہ 20 اکتوبر 2017 12:49

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) نوسیری کے مقام سے احتجاج کے ڈر سے حکومتی اور نوسیری مینجمنٹ نے گزشتہ 4روز سے 2سی3گھنٹوں کیلئے دریائے نیلم کا پانی ٹنل میں موڑنے کی پریکٹس شروع کررکھی ہے ،دریائے نیلم سے معمولی کٹوتی پر نالہ لئی کی شکل اختیار کرگیا ہے جبکہ 50%پانی ٹنڈل میں موڑا گیا تو دریائے نیلم میں صرف مختلف علاقوں سے بہنے والے چھوٹے نالے اور سیوریج کا پانی باقی رہ جائیگا جو کہ مظفرآباد کی 7لاکھ سے زائد آبادی کیلئے پانی ناکافی ہے ،حکومت اور نوسیری انتظامیہ کے درمیان اندرون ِ خانہ مشاورت بھی مکمل ہوگئی ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ چلانے کیلئے شہریوں کو 15کیوسک پانی فراہم کرینگے جو کہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے اِس سے شہر میں پانی کا بحران پیدا ہوسکتا ہے ، اگر حکومت ِ آزادکشمیر نے کوئی موثر اقدامات نہ کئے تو آئندہ چند دنوں میں دریائے نیلم کے سوکھنے کے باعث دریاء کے آس پاس زمینوں پر بھی لوگوں کا قبضہ ہوجائیگا جبکہ دوسری جانب گزشتہ 4روز سے دریائے نیلم کے پانی کوتھوڑا تھوڑ ا کرکے روکا جارہا ہے تاکہ ایک طرف عوامی رد ِ عمل کا جائزہ بھی لیا جائے کہ عوام احتجاج کرتی ہے یا پھر ماضی کی طرح خاموشی کا دامن تھام رہی ہے ، نوسیری انتظامیہ دن اور رات کے وقت 2سی3گھنٹے پانی روک کر اپنی پریکٹس کررہی ہے مگر دارلحکومت ِ مظفرآباد کی تیز تراز عوام کو تاحال علم نہ ہوسکاجو کہ سوالیہ نشان ہے

متعلقہ عنوان :