مظفرآباد‘ پتریڈ پاور پراجیکٹ کی تین لائنیں کے دعوے دو سال بعد بھی پورے نہ ہوسکے

جمعہ 20 اکتوبر 2017 12:49

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) پتریڈ پاور پراجیکٹ کی تین لائنیں کے دعوے دو سال بعد بھی پورے نہ ہوسکے !دو لائنیں فیل ایک نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا ،ْ دارلحکومت مظفرآباد میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے !جبکہ حکومت ِ خیبرپختون خواہ نے 41میگاواٹ بجلی حکومت ِ آزادکشمیر کو فراہم کرنے کا اعلان کیا جبکہ حکومت آزادکشمیر نے بجلی کی لائنوں کا کام کرنا تھا مگر دو سال گزرنے کے باوجود تین لائنوں پر کام مکمل نہ ہوسکا، دو لائنیں فیل ہوگئی، ایک لائن نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا ہے جس کے باعث مظفرآباد شہر کی سپلائی ہونے والی بجلی ناکافی ہے حکومت ِ آزادکشمیر کی غفلت اور بے بسی کے باعث 41میگاواٹ بجلی بھی شہریوں کو نہ مل سکی جبکہ پتریڈ پراجیکٹ سے لائنوں کی کھینچائی کے باعث مظفرآباد شہر کو بجلی سپلائی کی جانے تھی اور اِسکا کام محکمہ برقیات کے ذمے تھا مگر ! افسوس کن اور مایوس کن کارگردگی محکمہ برقیات یہ ٹاسک پورا نہ کرسکا جس کے باعث شہر میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے ۔