آزادکشمیر پولیس کیساتھ ایک اورزیادتی‘دسمبر 2017ء سے لی جانے والی پنشن میں 15فیصد کٹوتی

ملازم سن کوٹہ سے بھی محروم ،ْ محکمہ پولیس میں مایوسی ، ورثاء نے شدید احتجاج کرنے کا اعلان کردیا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 12:45

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) آزادکشمیر پولیس کے ساتھ ایک اورزیادتی‘دسمبر 2017ء سے لی جانے والی پنشن میں 15فیصد کٹوتی ، ملازم سن کوٹہ سے بھی محروم ،ْ محکمہ پولیس میں مایوسی ، ورثاء نے شدید احتجاج کرنے کا اعلان کردیا ، پولیس ملازمین بھی دورا ن ڈیوٹی ہتھیار چھوڑ ہڑتال کا اعلان کرسکتے ہیں ، ذرائع۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر میں محکمہ پولیس پہلے ہی پولیس نفری میں کمی ،ڈبل ڈیوٹی سمیت ٹائم اسکیل اور اسمبلی اجلاس کے دوران ڈیوٹی پر ٹی اے ڈی اے سے محروم رکھنا ، جہیز فنڈمیں کٹوتی پر پریشانی سے دوچار ہے وہاں پولیس پر ایک اور ٹائم بم گرانا کا منصوبہ بنالیا، انسپکٹر جنرل پولیس شعیب دستگیر کی جانب سے دی جانیوالی ہدایت کے مطابق دسمبر2017ء سے لی جانیوالی پنشن میں 15فیصد کٹوتی کی جائیگی ،محکمہ پولیس کے ریٹائرڈ ملازمین پنشن سے ایک بار پھر محروم ، بجائے اضافہ کے 15فیصد کمی پر مایوسی چھا گئی جبکہ دوسری جانب جن پولیس ملازمین کو سن کوٹہ کی عوض نوکری میں بھرتی کیا جاتا تھا وہ سسٹم بھی ختم کردیا ! جس کے باعث آزادکشمیر میں محکمہ پولیس کے اندر مایوسی اور ذہنی طور پر دبائو کا شکار ہوگئے ہیں وہاں محکمہ پولیس کے ساتھ پہلے ہی ناانصافیوں کی درجنوں مثالیں موجود ہیں وہاں ٹائم اسکیل پر عملدرآمد نہ ہوسکا ،اسمبلی اجلاس کے دوران جہاں اسمبلی کے 7سو سے زائد ملازمین ڈبل ٹی اے ڈے وصول کررہے ہیں وہاں چند سو پولیس اہلکار جو ڈبل ڈیوٹی دے رہے ہیں گزشتہ 2سالوں سے سیکرٹری اسمبلی نے یہ کہہ کر ٹی اے ڈی اے بند کروادیے کہ پولیس 24گھنٹے کی ملازم ہے جو کہ انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہے ، محکمہ پولیس کے اندر رولز اور قانون کے مطابق 8گھنٹے ڈیوٹی کو جائز قرار دیا گیا ہے جس پر بجائے محکمہ پولیس کے مسائل حل کرنے کے مزید پریشانی میں مبتلا کردیے ہیں جس پر ورثاء نے احتجاج کیلئے رابطہ مہم شروع کردی ہے جبکہ ذرائع کے مطابق ڈپٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے بھی ہتھیار چھوڑ ہڑتال کرنے کی تیاری بھی شروع کردی ہے جو آئندہ چند دنوں میں متوقع ہوسکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :