ایمنسٹی انٹرنیشنل کی کاوشیں کام آگئیں‘ چوہدری لعل دین قتل کیس کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم ، تحقیقا ت جج کریں گے

جمعہ 20 اکتوبر 2017 12:45

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) اقوام ِ متحدہ کی نمائندہ تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی کاوشیں کام آگئی ! چوہدری لعل دین قتل کیس کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم ، تحقیقا ت جج کریں گے ،ْ چیف سیکرٹری آزادکشمیر کی جانب سے تحریر ۔

(جاری ہے)

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ 5-10-2017کو لاپتہ ہونے والا چوہدری لعل دین کی لاش دریاکے کنارے سے ملنے کے بعد مظفرآباد میں ورثاء کی جانب سے شدید احتجاج کرنے او رپولیس پر قتل کرنے کے الزام کے بعد ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایکشن لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی جبکہ ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے ورثاء کے احتجاج کے بعد ایس پی جمیل منیر کی قیادت میں تحقیقاتی کمیٹی بنادی گئی تھی جس کو ورثاء نے مسترد کرتے ہوئے اقوام ِ متحدہ کی نمائندہ تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل سے مداخلت کی اپیل کی جس کے بعد ایمنسٹی انٹرنیشنل نے چیف سیکرٹری آزادکشمیر اور انسپکٹر جنرل پولیس کو مکتوب لکھے جس کے بعد چیف سیکرٹری نے جوڈیشل کمیشن تشکیل دے دیا جس کی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ چیف سیکرٹری کو پیش کی جائیگی جبکہ دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 15روز گزرنے کے باوجود چوہدر ی لعل دین کی میڈیکل رپورٹ منظر ِ عام پر نہ آسکی ، میڈیکل رپورٹ کے بعد اصل حقائق سامنے آسکتے ہیں جبکہ رپورٹ کو دن بدن تاخیر لمحہ فکریہ ہے ! چیف سیکرٹری آزادکشمیر، حکومت ِ کشمیر فوری طور پر احکامات جاری کریں کہ وہ چوہدری لعل دین کی میڈیکل رپورٹ منظر ِ عام پر لاکر میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو فراہم کریں ۔

متعلقہ عنوان :