مظفرآباد‘جماعت پنجم و ہشتم سالانہ امتحانات 2017-18ماہ فروری 2018میں ہوگا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 12:45

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء)کنٹرولرامتحانات ضلعی ایلیمنٹری تعلیمی بورڈ مظفرآبادکی جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق بورڈ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے جماعت پنجم و ہشتم سالانہ امتحانات 2017-18ماہ فروری 2018میں ہوگاجس کے متعلق ڈیٹ شیٹ بعد میں جاری کی جائے گی۔چالان داخلہ فیس اور فارم داخلہ گوجرہ آفس میں مورخہ 01نومبر 2017سے وصول کیے جاسکیں گئے۔

ریگولر اور پرائیویٹ امیدواران کی جماعت پنجم کی داخلہ فیس 400اور جماعت ہشتم کی داخلہ فیس 500روپے ہوگی ۔

(جاری ہے)

داخلہ فیس کے علاوہ رجسٹریشن فیس مبلغ 450/-بھی جمع کروانا ہوگی۔سنگل فیس برائے ریگولر و پرائیویٹ امیدواران کی آخری تاریخ یکم دسمبر 2017جبکہ داخلہ فارم دفتر بورڈ میں جمع کروانے کی آخری تاریخ 08دسمبر ہوگی۔ 100روپے لیٹ فیس کے ساتھ داخلہ فیس کی آخری 10دسمبر 2017 جبکہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ15دسمبر 2017،دوگنا فیس کے ساتھ داخلہ فیس جمع کروانے کی آخری تاریخ26دسمبر 2017جبکہ فارم داخلہ جمع کروانے کی آخری تاریخ 29دسمبر 2017، تین گنافیس کے ساتھ فیس جمع کروانے کی آخری تاریخ 16جنوری 2018جبکہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 19جنوری 2018ہو گی۔