اداکار کمال رشید خان اور عامر خان کے درمیان تنازعات سامنے آگئے
ٹوئٹر نے کمال رشید خان کا اکاؤنٹ معطل کیا جس کا الزام اداکار نے عامر خان پر لگادیا اکائونٹ معطل کرنے سے وارننگ نہیں دی گئی‘کمال رشید کا ٹوئٹر کے خلاف عدالت جانے کا اعلان
جمعہ 20 اکتوبر 2017 12:39
(جاری ہے)
کمال رشید خان کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر نے ان کا اکاؤنٹ اس لیے معطل کیا کیوں کہ انہوں نے فلم کے حوالے سے منفی ریمارکس دیے اور وہ ٹوئٹر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔
کمال خان نے کہا کہ اگر ٹوئٹر نے ان کا اکاؤنٹ بحال نہیں کیا تو وہ دوبارہ کبھی ٹوئٹر پر اکاؤنٹ نہیں بنائیں گے اور اس کا بائیکاٹ کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’میں نے اپنے چار سال اور بہت سارا پیسہ خرچ کرکے ٹوئٹر پر 60 لاکھ کے قریب فالوورز بنائے لہٰذا میں ٹوئٹر کے خلاف عدالت جاؤں گا اور دعویٰ کروں گا کہ میں نے اب تک جتنا وقت اور پیسہ ٹوئٹر پر خرچ کیا ہے وہ مجھے بطور ہرجانہ واپس کیا جائے۔کمال رشید خان نے یہ بھی کہا کہ اگر ٹوئٹر محض اس لیے ان کا اکاؤنٹ معطل کررہا ہے کہ عامر خان انہیں ٹوئٹر پر نہیں دیکھنا چاہتے تو یہ حیرت انگیز بات ہے اور اس کا مطلب یہ نکلتا ہے کہ ٹوئٹر کے اصل مالک عامر خان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کسی کو گالی یا دھمکی نہیں دی اس لیے ٹوئٹر کو کوئی حق نہیں کہ وہ میرا اکاؤنٹ معطل کرے، ایسا کرنے سے قبل انہوں نے مجھے کوئی وارننگ نہیں دی یعنی ٹوئٹر چاہتا ہے کہ صرف عامر خان اسے استعمال کریں۔خیال رہے کہ کے آر کے ماضی میں بھی متعدد تنازعات کا شکار رہ چکے ہیں۔ گزشتہ برس بھی دیوالی کے موقع پر ٹوئٹر نے ان کا اکاؤنٹ معطل کردیا تھا کیوں کہ اس وقت انہوں نے اجے دیوگن کی فلم ’’شیوے‘‘ کے حوالے سے منفی ریمارکس دیے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی سالگرہ11 مئی کو منائی جائے گی
-
انڈین ویب سیریز ’’ہیرا منڈی‘‘ نے نیٹ فلکس پر ریکارڈ قائم کردیا
-
اداکارہ شگفتہ اعجاز نے دوسری محبت اور دوسری شادی پر لب کشائی کردی
-
کان کے پیچھے کالا ٹیکا، عالیہ بھٹ نظر بد سے ڈرنے لگیں
-
اداکارہ سوناکشی سنہا میں بھی شادی کی امنگ جاگ اٹھی
-
پاکستان کے معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14 مئی کو منائی جائے گی
-
فیصل قریشی اہلیہ کے اسٹائلسٹ بن گئے، مداحوں کی تعریف
-
محنت سے انسان ہرمنزل حاصل کرسکتا ہے، اداکارہ ریشم
-
والدین بچوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دیں، یاسر حسین
-
اداکارذوہاب خان نے ساتھی اداکارہ وانیہ ندیم سے نکاح کرلیا
-
والدہ ہی میرے لیے بولڈ لباس خرید کر لاتی ہیں، اداکارہ سعیدہ امتیاز
-
دیپیکا پڈوکون کا بھارتی میڈیا کے کیمرے پر زور دار تھپڑ، ویڈیو وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.