نشے میں گاڑی چلانے سے روکنے والا آلہ ایجاد

جمعہ 20 اکتوبر 2017 12:18

نشے میں گاڑی چلانے سے روکنے والا آلہ ایجاد
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20اکتوبر2017ء ):13سالہ لڑکے نے لوگوں کو نشے میں گاڑی چلانے سے روکنے کے لئے ایک الہ ایجاد کر کے امریکہ میں ہونے والا سالانہ 3ایم ینگ سائنسدانوں مقابلہ میں ٹوپ 10فائنلسٹ میں شامل ہو گیا ۔ امریکہ میں ایک برس کے دوران 1000افراد نشہ کی حالت میں گاڑ ی چلاتے ہوئے حادثہ کا شکار ہوکر جاں با بحق ہوئے ۔سانس جانچنے والا آلہ صرف شراب کا تجزیہ کرتا ہے ۔

اگر ڈرائیور نے کوئی اور نشہ جیسے کوکین اور میری جوئنہ کا استعمال کیا تو ڈرائیور کی مدد کے بغیر معلوم نہیں ہو سکتا ۔

(جاری ہے)

کرشنا ریڈی نے ایک ایساالہ ایجاد کیا ہے جس سے نہ صرف شراب بلکہ دیگر منشیات کا پتہ لگایا جا سکتا ہے ۔ یہ الہ ر وشنی کی موجودگی کے ردعمل پر آنکھ کی پتلی کی حرکات و سکنات کے اصول پر کام کرتا ہے ۔الہ ایک فلیش لائٹ ،ویڈیو کیمرے اور ٹوئلٹ پیپر پر مشتمل ہے ۔

فلش لائٹ کو انکھ کے اوپر رکھا جاتا ہے ،ٹوئلٹ پیپر آنکھ کی پتلی پر پڑنے والی روشنی کا جائزہ لیتا ہے اور ویڈیو کیمرہ آنکھ کی پتلی کے ردعمل کی فلم بناتا ہے ۔ایک سافٹ ویئر کو استعمال کرتے ہوئے ریڈی کی آنکھ کی پتلی کے پھیلنے اور سکڑنے کے عمل کر تجزیہ کرتا ہے ۔اگر ڈرائیور نے شراب یا میری جوائنا پی ہو تو آنکھ کی پتلی سکڑ جاتی ہے ۔