خیبر پختونخوا سائیکلنگ چیمپئن شپ پرسوں شروع ہوگی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 12:12

خیبر پختونخوا سائیکلنگ چیمپئن شپ پرسوں شروع ہوگی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ ا ٓفیئرز کے تعاون سے دو روزہ خیبرپختونخوا سائیکلنگ چیمپئن شپ پرسوں اتوار سے پشاور میں شروع ہوگی۔ چیمپئن شپ کا افتتاح پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سید اظہر علی شاہ کریں گے جبکہ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں صوبائی وزیر کھیل محمود خان اور سیکرٹری سپورٹس طارق خان کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثاراحمد خان نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چیمپئن شپ سات ڈویژن کے مرد کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں پشاور، مردان ، کوہاٹ، مالاکنڈ، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اور ہزارہ ڈویژن شامل ہیں۔ چیمپئن شپ کا افتتاحی تقریب22 اکتوبر کو صبح نو بجے نادرن بائی پاس رنگ روڈ پر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں تین کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جس میں انفرادی ٹائم ٹرائلز، ٹیم ٹرائلز اور سکریچ روڈ ریس شامل ہیں، چیمپئن شپ میں انفرادی ٹائم ٹرائلزاور ٹیم ٹرائلز 14 ، 14 کلومیٹر ریس ہوںگی جبکہ 23 اکتوبر کو 28 کلومیٹر محیط سکریچ روڈ ریس منعقد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :