Live Updates

عوام کی خدمت کیلئے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے، شہباز شریف

جمعہ 20 اکتوبر 2017 12:12

عوام کی خدمت کیلئے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے، شہباز شریف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کے لئے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے، بے بنیاد الزامات لگانے والے ملک وقوم کی خدمت نہیں کررہے ،ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کے وسائل بچا کر مسلم لیگ(ن)نے نئی مثال قائم کی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو لاہور میں اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقات کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ پنجاب میں منصوبوں کو جس رفتار اور معیار کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

سیاسی مخالفین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ بے بنیاد الزامات لگانے والے ملک وقوم کی خدمت نہیں کررہے کیونکہ وہ۔جھوٹ اور بہتان طرازی کی منفی سیاست کے علمبردار اور عوامی خدمت کے جذبے سے عاری ہیں۔انہوں نے کہا عوام کی خدمت کھوکھلے نعروں سے نہیں ہوتی،عوام کی خدمت کے لئے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :