نوازشریف کی وطن واپسی کا شیڈول تبدیل ،

22کی بجائے 24 اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے

جمعہ 20 اکتوبر 2017 12:12

نوازشریف کی وطن واپسی کا شیڈول تبدیل ،
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) سابق وزیر اعظم نوازشریف کی لندن سے وطن واپسی کے شیڈول میں تبدیلی ہوگئی ، نواز شریف22کی بجائے 24 اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نوازشریف کی لندن سے وطن واپسی کا شیڈول تبدیل ہو گیا ہے ۔پی آئی اے کی بکنگ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اب 24 اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے نواز شریف 23 اکتوبر کو لندن سے روانہ ہوں گے جب کہ ان کے ہمراہ سیکرٹری حنیف خان بھی ہوں گے۔اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ نوازشریف نے قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 758 کی بزنس کلاس میں بکنگ کرائی ہے جو 21 اکتوبر کی شام 5 بجے لندن سے روانہ ہو کر 22 اکتوبر کی صبح 4 بجے لاہور پہنچے گی۔ خیال رہے کہ احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے دائر تین ریفرنسز میں نواز شریف کے نمائندے کے ذریعے ان پر فرد جرم عائد کی اور انہیں 26 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :