لاہور، بلیو وہیل گیم کھیلنے والی خاتون سمیت 5 افراد کیخلاف تحقیقات جاری

کم عمر ملزمان نے ایک ساتھی کو ہاتھ پائو ں باندھ کر کار میں ڈالا اور اسے خود کو رہا کرنے کا ٹاسک دیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر کم عمر ملزمان پکڑے گئے

جمعہ 20 اکتوبر 2017 12:12

لاہور، بلیو وہیل گیم کھیلنے والی خاتون سمیت 5 افراد کیخلاف تحقیقات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) انٹرپول کی نشاندہی پر لاہور میں بلیو وہیل گیم کھیلنے والے چار لڑکوں اور ایک خاتون سمیت 5افراد کے خلاف تحقیقات جاری،کم عمر رہائشی ملزمان نے اپنے ایک ساتھی کو ہاتھ پا ئو ں باندھ کر کار میں ڈالا اور اسے خود کو رہا کرنے کا ٹاسک دیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر کم عمر ملزمان پکڑے گئے ۔

۔

(جاری ہے)

ابتدائی تفتیش کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹان کے 14 سالہ رہائشی سلمان شہزاد نے اپنی والدہ نوشین شہزاد کے موبائل فون پر ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کی، اس کے دوست حسنین، حمزہ اور عثمان بھی اس گیم میں شریک تھے۔ گیم کے دوران کم عمر ملزمان نے اپنے ساتھی حسنین کے ہاتھ پاں باندھے، منہ پر ٹیپ لگائی، اور اس کے اغوا کا ڈرامہ رچا کر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

اس پر ایف بی آئی حرکت میں آئی اور انٹرپول واشنگٹن کے توسط سیکارروائی کے لیے حکومت پاکستان کو خط لکھ دیا۔ایف آئی اے نے ملزمان کو حراست میں لیا اور تمام ملزمان کی عمریں 15 سال سے کم تھیں۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کی عمریں 15 سال سے کم ہیں اس لئے ان کی گرفتاری کے لئے ڈی جی ایف آئی اے سے خصوصی اجازت لی جائے گی جب کہ ایف آئی اے نے تمام ملزموں کو والدین سمیت طلب کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :