قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ ہیں،عالمی بنک

جمعہ 20 اکتوبر 2017 12:12

قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ ہیں،عالمی بنک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے کہا ہے کہ پاکستان کو قدرتی آفات سے ناقابل تلافی نقصان پہنچا‘ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے ڈیٹا بیس تشکیل دے رہے ہیں‘ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے اصلاحات اور قانون سازی پر بھی غور ہورہا ہیجبکہ قائم مقام نمائندہ عالمی بنک نے کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے کہا کہ پاکستان کو قدرتی آفات سے ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ عالمی اداروں کے تجربات سے مستفید ہونا چاہتے ہیں۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے ڈیٹا بیس تشکیل دے رہے ہیں۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے اصلاحات اور قانون سازی پر بھی غور ہورہا ہے فوری ردعمل کی صلاحیت بڑھانے کے لئے ایمرجنسی آپریشن سنٹر کا قیام شامل ہے۔ قائم مقام نمائندہ عالمی بنک نے کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے ماحولیات‘ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :