سعودی عرب بھارتی گھریلو ملازمہ کی حکام سے مدد کی اپیل

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 20 اکتوبر 2017 11:57

سعودی عرب بھارتی گھریلو ملازمہ کی حکام سے مدد کی اپیل
ریاض ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 19اکتوبر 2017ء ) سعودی عرب میں ایک بھارتی گھریلو ملازمہ کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے جس میں ملازمہ روتے ہوئے بھارتی حکام سے اپیل کر رہی ہے کہ اسکی مدد کی جائے کیونکہ اسکے سعودی مالکان نے اسے بندی بنا رکھا ہے اور اس سے غلاموں کے جیسے کام لینے کے ساتھ ساتھ اس پر تشدد کرتے ہیں اور اسے بھوکا بھی رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ویڈیو کے مطابق یہ38 سالہ بھارتی گھریلو ملازمہ سعودی عرب میں روزگار کی تلاش میں آئی تھی کیونکہ اسکے علاوہ اسکے خاندان میں کمانے والا کوئی نہیں تھا اور اسے اپنی فیملی کو سپورٹ کرنا تھا۔

اس ملازمہ کا تعلق بھارت کے شہر جلندر سے ہے۔ بھارتی حکام نے ویڈیو کا نوٹس لے لیا ہے اور بھارت کے وزیر داخلہ نے سعودی حکام سے جلد از جلد اس ملازمہ کا بازیاب کرانے اور اسکی مدد کرنے کو کہا ہے۔ تحقیق کے مطابق سعودی عرب 1.5 ملین غیر ملکی گھریلو ملازمین کے طور پر کام کرتے ہیں جن میں سے اکثر کی ایک ہی شکایت ہے کہ انکے مالکان کا رویہ انکے ساتھ انسانی نہیں ہے۔ ویڈیو ملاحظہ کریں:

متعلقہ عنوان :