بیوی سے تنگ آکر شوہر نے 10سال جنگل میں گزار دئیے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 20 اکتوبر 2017 11:54

بیوی سے تنگ آکر شوہر نے 10سال جنگل میں گزار دئیے
برمنگھم ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 19اکتوبر 2017ء ):بیوی کی چخ چخ سے تنگ آکر ادھیڑ عمر شخص نے 10سال جنگل میں گزار دئیے ۔تفصیلات کے مطابق باسٹھ سالہ میلکم گزشتہ دنوں برطانوی میڈیا کی شہ سرخیوں میں رہا ،سوشل میڈیا پر بھی اسی کے تبصرے ہوتے رہے ۔اس سب کی وجہ یہ تھی کی میلکم دس سال پہلے اپنا گھر بار چھوڑ کر بھاگ گئے اور جنگل میں رہنے لگے تھے ۔

دس سال جنگل میں رہنے کے بعد میلکم گھر پہنچے تو ہر کوئی انکے اس فرار کی وجہ جاننا چاہتا تھا ۔

(جاری ہے)

آخر کار میلکم نے یہ راز آشکار کر دیا ، میلکم کے مطابق ان کے شروع شروع میں تو اپنی بیوی سے تعلقات اچھے تھے لیکن آہستہ آہستہ بیوی کا رویہ بدلنے لگا ، آئے روز نئی نئی فرمائشیں کرنے لگی اور اگر میلکم کوئی فرمائش پوری نہ کرتے تو ان سے جھگڑا کرتی ۔آخر کا یہ لڑائی جھگڑے روز کا معمول بن گئے ۔یہانتک کے میلکم نے تنگ آکر گھر سے فرار اختیار کیا اور جنگل کی راہ لی ۔جہاں دس سال تک وہ رہے ۔ان دس سالوں میں وہ جنگل کے قریبی کھیتوں میں کام کرتا اور رات جنگل میں موجود اپنی جھونپڑی میں گزارتا ۔اور یونہی دس سال گزر گئے ۔

بیوی سے تنگ آکر شوہر نے 10سال جنگل میں گزار دئیے