کرم تنگی ڈیم کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری، 83.4 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 11:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) وفاق کے زیر انتظام قبائیلی علاقہ شمالی وزیرستان ایجنسی میں کرم تنگی ڈیم کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے جس سی83.4 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق منصوبہ تقریبا ً30 ارب روپے کی لاگت سے پانچ سال میں مکمل ہوگا۔ رواں سال مارچ میں منصوبے پر تعمیراتی کام کا باضابطہ آغاز ہوا تھا۔

ڈیم میں پانی کو ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1.2 ملین ایکڑ فٹ رکھنے کی تجویز ہے جس سے شمالی وزیرستان ایجنسی اور ضلع بنوں میں تین لاکھ 62 ہزار ایکڑ اراضی سیراب کی جاسکے گی۔

(جاری ہے)

کرم تنگی ڈیم دو مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا، پہلا مرحلہ 3 سال کی مدت میں مکمل ہوگا۔ ماہرین کے مطابق ڈیم سے علاقے میں نہ صرف سماجی واقتصادی بہتری آئے گی بلکہ سیلاب کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ کرم تنگی ڈیم کم لاگت کا ماحول دوست منصوبہ ہے جس سے شمالی وزیرستان اور خیبرپختونخوا کاوسیع رقبہ بھی سیراب کیا جاسکے گا۔ واپڈا کے ماہرین کے مطابق ڈیم کے پہلے مرحلے میں 18میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی اور 1600ایکڑ زرعی زمین کیلئے پانی دستیاب ہوگا جبکہ منصوبہ مکمل ہونے کی صورت میں پیدا ہونے والی بجلی کی مقدار83.4 میگاواٹ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :