دبئی میں انٹرسیک نمائش جنوری میں ہوگی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 11:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) دبئی میں انٹرسیک کے نام سے بین الاقوامی نمائش آئندہ سال جنوری میں منعقد ہوگی جس میں پاکستان سمیت درجنوں ممالک کی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔

(جاری ہے)

ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے مطابق نمائش میں سیفٹی اینڈ ہیلتھ پروٹیکشن آلات، کیمکل پروٹیکشن سوٹس، حفاظتی لباس، خصوصی مقاصد کیلئے استعمال ہونے والالباس، لائف جیکٹس، کارپوریٹ وئیر ویونیفارم، خطرے کے نشانات، سیفٹی گلاس، ابتدائی طبی امداد کے آلات، دھماکوں سے بچائو کے آلات، گیس مانیٹرنگ، عمارت سازی کے دوران حفاظتی آلات، روڈؑ سیفٹی سمیت درجنوں شعبوں میں استعمال ہونے والے سیفٹی آلات و مصنوعات پیش کئے جاسکتے ہیں۔

نمائش تین روز تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :