برمنگھم میں بین الاقوامی نمائش تین فروری سے شروع ہوگی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 11:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) برطانیہ کے شہر برمنگھم میں بین الاقوامی نمائش تین فروری سے شروع ہوگی جس میں متعدد پاکستانی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔

(جاری ہے)

ٹریڈ ڈولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے مطابق چار روزہ نمائش میں ہوم ٹیکسٹائل و ڈیکوریشن ، ٹیبل وئیر، گیمز اورکھلونوں، کارپٹ ،رگز، لیدر اورجیمز و جیولری مصنوعات کی نمائش ہوگی۔ گفٹس ودیگر مصنوعات تیارکرنے والی کمپنیوں کیلئی2لاکھ 20 ہزار روپے اورٹیکسٹائل مصنوعات تیارکرنے والی کمپنیوں کیلئے شرکت کی فیس 3لاکھ 25 ہزار روپے مقررکی گئی ہے۔نمائش میں شرکت کیلئے درخواست جمع کرانے کی ہفتہ کی ڈیڈلائن مقرر کی گئی ہے۔