دہشت گرد تنظیموں بوکو حرام، فیتو اور داعش کے درمیان کوئی فرق نہیں، ترک صدر رجب طیب اردوان

جمعہ 20 اکتوبر 2017 11:50

بوجا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیموں بوکو حرام، فیتو اور داعش کے درمیان کوئی فرق نہیں۔ ترک میڈیا کے مطابق نائیجیریا کے صدارتی محل میں صدر محمدو بخاری کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ ہم دہشتگرد تنظیم فیتو کے خلاف جدو جہد میں نائیجیریا سے تعاون کی توقع رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

صدر اردوان نے کہا کہ ہماری نگاہ میں بوکو حرام، فیتو اور داعش کے درمیان کوئی فرق نہیں، یہ تمام تنظیمیں معصوموں کے خون سے پلنے والے قاتلوں کے گروہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ نائیجیریا کی ترقی میں ترک انٹر پرائزر حصہ لینے کیلئے تیار ہے اور ترکی کی تعاون و ترقیاتی ایجنسی تیکا نائیجیریا میں دفتر کھولنے کیلئے تیار ہے۔ اس موقع پر نائیجیرین ہم منصب نے کہا کہ وہ مہمان صدر کے ساتھ ملاقات میں دفاع اور تعلیم سمیت دیگر متعدد شعبوں میں تعاون کیلئے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :